اشتہار

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کل ہڑتال سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزرات پیٹرولیم اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی۔

پریس کانفرنس میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لینے کا اعلان کر دیا۔ پیٹرولیم ڈیلرز نے ملک بھر میں فراہمی معمول کے مطابق جاری رکھنے کا بھی اعلان کر دیا۔

اجلاس وزیر مملکت پیٹرولیم ڈویژن مصدق ملک کی سربراہی میں پی ایس او ہیڈ آفس میں ہوا جس میں شاہد خاقان عباسی اور وفاقی سیکریٹری پیٹرولیم ظفر علی بھٹہ شریک ہوئے۔

- Advertisement -

اجلاس میں پی ایس او کی اعلیٰ انتظامیہ، چیئرمین اوگرا اور چیئرمین او سی اے سی و دیگر بھی شریک ہوئے۔

خیال رہے کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 13 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ ایسوسی ایشن نے ڈیلرز مارجن 6 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا اور مطالبہ نہ ماننے پر 18 جولائی کو ہڑتال کا اعلان کیا۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ملازم کی کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے ہوچکی ہے اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اس لیے اخراجات بڑھنے پر ڈیلرز مارجن 6 فیصد کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں