تحریک لبیک پاکستان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے پر ٹی ایل پی نے فیض آباد پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ فیض آباد پر کچھ دنوں سے ٹی ایل پی غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کر رہی تھی اور اب مظاہرین سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان فلسطین کے مسلمانوں کی مدد کیلئے کوششیں بلاتعطل جاری رکھے گی ٹی ایل پی کے توجہ دلانے سے چیزوں کو مزید بہتر انداز میں طے کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوام عالم سے مطالبہ ہے جنگی جرائم کے مرتکب نیتن یاہو کو کٹہرے میں لائے جب کہ اسرائیلی مصنوعات یا اسرائیل سےمتعلقہ بلواسطہ یا بلواسطہ کمپنیاں بھی اس ظلم میں شراکت دار ہیں۔