اشتہار

کالعدم مذہبی تنظیم اور حکومت کے درمیان مذاکرات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صاحبزادہ حامد رضا کی آج کوٹ لکھپت جیل میں سعد رضوی سے ملاقات کا امکان ہے ،ملاقات میں تصادم کی صورتحال معمول پرلانے کیلئےبات چیت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم مذہبی تنظیم اور حکومت کے درمیان مذاکرات جاری ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں سعدرضوی سے آج ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا وفد کے ہمراہ آج کوٹ لکھپت جیل جائیں گے، ملاقات میں تصادم کی صورتحال معمول پرلانے کیلئےبات چیت ہوگی۔

- Advertisement -

دوسری جانب کالعدم تنظیم کے دھرنے کے معاملے پر ملی یکجہتی کونسل کا بھی اجلاس جاری ہے، ملی یکجہتی کونسل اجلاس کی صدارت صاحبزادہ عبدالخیرزبیر کررہے ہیں

اجلاس میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق، لیاقت بلوچ ، علامہ عارف واحدی ودیگر شریک ہیں ، اجلاس کے اختتام پر ملی یکجہتی کونسل کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک ویڈیو بیان  میں کہا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیے گئے ہیں ، مذاکرات کا پہلا دور ہو چکا ہے، مذاکرات کا دوسرا دور بھی آج صبح ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا پنجاب حکومت کی پہلی میٹنگ کامیابی سے ہم کنار ہوئی ہے، دوسرے راؤنڈ میں باقی معاملات بھی طے پا جائیں گے، اللہ سے امید ہے ٹی ایل پی سے معاملات خوش اسلوبی سے طے پا جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں