منگل, اپریل 29, 2025
اشتہار

مشہور اداکارہ و ماڈل کے بنگلے سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا چوری

اشتہار

حیرت انگیز

مشہور اداکارہ، ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نیہا ملک کی گھریلو بلازمہ ان کے بنگلے سے تقریباً 34 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کر کے فرار ہوگئی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس نے نیہا ملک کے بنگلے سے سونا چوری ہونے کی بڑی واردات کا مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی جبکہ مبینہ گھریلو ملازمہ کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق چوری کی واردات جمعہ کو ممبئی کے معروف رہائشی علاقے فور بنگلوز میں نیہا ملک کے گھر میں ہوئی، واردات کے وقت اداکارہ و ماڈل کی والدہ منجو ملک گھریلو ملازمہ کو اکیلی چھوڑ کر پڑوس میں گئی تھیں۔

واردات کے اگلے دن گھریلو ملازمہ نے بغیر بتائے چھٹی کر لی اور جب نیہا ملک کے گھر والوں نے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو اس کا موبائل فون بند تھا۔

والدہ منجو ملک نے شک کی بنیاد پر گھر میں چیزوں کا جائزہ لیا تو یہ دیکھ کر ان کے ہوش اڑ گئے کہ الماری میں رکھا سونا غائب تھا۔ انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ہم نے گھریلو ملازمہ کے خلاف دفعہ 306 کے تحت چوری کا مقدمہ درج کر لیا، سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

نیہا ملک پنجابی میوزک ویڈیوز اور سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کیلیے کافی مشہور ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 4 ملین سے زائد فالوورز ہے، وہ متعدد ٹی وی شوز میں بھی نظر آ چکی ہیں۔

اداکارہ و ماڈل کو گاندھی پھر آگیا (2020)، مسافر (2020) اور پنکی موگے والی 2 (2021) میں جلوہ گر ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں