بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

متنازع تقریر پر نہال ہاشمی کومسلم لیگ ن سے نکال دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ نواز نے متنازع بیان دینے والے سینیٹر نہال ہاشمی کو پارٹی سے نکال دیا ۔

تفصیلات کے مطابق متنازع تقریرکی تحقیقات کرنے والی انضباطی کمیٹی نے نہال ہاشمی کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف روزی پر مسلم لیگ ن سے نکال دیا، پارٹی کے صدر نوازشریف نے کمیٹی کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کے فیصلےکی توثیق کردی۔

راجہ ظفر الحق کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کو نواز شریف کی ہدایت پر پارٹی سےنکالاگیا، کمیٹی نے متفقہ طورپر نہال ہاشمی کو پارٹی سے نکالنے کی سفارش کی تھی، نہال ہاشمی کی متنازع تقریرکی تحقیقات کے لیے کنوینز کمیٹی بنائی گئی تھی، کمیٹی اس نتیجے پرپہنچی نہال ہاشمی نے تقریر کرکے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ، جس کے بعد انہیں نواز لیگ سے نکال دیا گیا ہے۔

انضباطی کمیٹی نے رپورٹ صدرمسلم لیگ (ن)نوازشریف کوبھیجی تھی، جس کے بعد نوازشریف نے انضباطی کمیٹی کی سفارش کی منظوری دی، کمیٹی نے نہال ہاشمی کی تقریر کو متنازع اورپارٹی پالیسی کے خلاف قرار دی ، ہال ہاشمی نے پارٹی قیادت کے کہنے کے باوجود استعفیٰ دینے سے انکارکیاتھا


مزید پڑھیں : نہال ہاشمی کی پانامہ کیس کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی کو کھلے عام سنگین دھمکیاں


واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جی آئی ٹی کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا تھا کہ احتساب کرنے والوں ہم تمہارا یوم حساب بنادیں گے، تم جس کا احتساب کر رہے ہو وہ نواز شریف کا بیٹا ہے، ہم نے تم کو چھوڑنا نہیں، آج حاضر سروس ہو کل ریٹائر ہوجاؤ گے، ہم تمہارے بچوں اور خاندان کے لیے پاکستان کی زمین تنگ کردیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں