منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

نہال ہاشمی کی چیئرمین سینیٹ سے استعفیٰ قبول نہ کرنے کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نہال ہاشمی پارٹی قیادت سے منحرف ہوگئے یا لیگی قیادت نے سینیٹر شپ کے معاملے پر یوٹرن لے لیا، نہال ہاشمی نے چیئرمین سینیٹ سے استعفیٰ قبول نہ کرنے کی درخواست کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے نہال ہاشمی نے ملاقات کی اور رضا ربانی کو استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست دے دی، نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ میرا استعفیٰ قبول نہ کیا جائے۔

چیئرمین سینٹ سے سینیٹر راجا ظفر الحق، پرویز رشید اور چوہدری تنویر نے بھی ملاقاتیں کی اور انہیں یقین دلایا کہ نہال ہاشمی استعفیٰ واپس لینا چاہتے ہیں اس لئے ان کا استعفیٰ منظور نہ کیا جائے۔

اٹھائیس مئی کو یوم تکبیر کی تقریب میں دھمکی آمیز تقریر کے بعد پارٹی قیادت نے نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے سینیٹ کی نشست سے استعفا مانگ لیا تھا۔

آصف کرمانی مریم اورنگزیب نہال ہاشمی نے فرمانبرداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراہی حکم کی تعمیل کی، استعفا پارٹی کو بھجوا دیا تھا۔


مزید پڑھیں : متنازع بیان:‌ نہال ہاشمی سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی


دوسری جانب سینیٹر مشاہد اللہ کا کہنا ہے نہال ہاشمی کو استعفے کے فیصلے پر قائم رہنا چاہئے ،ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی نہال ہاشمی سے متعلق فیصلے پر قیادت کے ساتھ کھڑی ہے ،نہال ہاشمی کو پارٹی ڈسپلن کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

ن لیگی رہنما آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی نے پارٹی ڈسپلن اور پالیسی کی خلاف ورزی کی، لگتا ہے ہماری کسی مخالف سیاسی جماعت نے نہال ہاشمی کو گود لے لیا ہے، نہال ہاشمی نے ایک سیٹ کی خاطر اپنی سیاست ختم کر لی ہے۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی نہال ہاشمی کی دھمکی آمیز تقریر کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔


مزید پڑھیں : نہال ہاشمی کی پانامہ کیس کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی کو کھلے عام سنگین دھمکیاں


واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جی آئی ٹی کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا تھا کہ احتساب کرنے والوں ہم تمہارا یوم حساب بنادیں گے، تم جس کا احتساب کر رہے ہو وہ نواز شریف کا بیٹا ہے، ہم نے تم کو چھوڑنا نہیں، آج حاضر سروس ہو کل ریٹائر ہوجاؤ گے، ہم تمہارے بچوں اور خاندان کے لیے پاکستان کی زمین تنگ کردیں گے ۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں