انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر نیہال ودھیرا کو بیٹرز میٹنگ میں دیر سے پہنچنے پر ٹیم انتظامیہ نے انوکھی سزا دے دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست لدھیانہ سے تعلق رکھنے والے کرکٹر نیہال ودھیرا کو ممبئی انڈینز کی جانب سے آکشن میں 20 لاکھ روپے میں منتخب کیا گیا۔
22 سالہ نیہال ودھیرا میچ میں سو میٹر سے بلند چھکا مارنے پر مشہور ہوئے۔
تاہم ممبئی انڈینز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیہال ودھیرا کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بیٹنگ پیڈ پہن کر ایئرپورٹ پر گھوم رہے ہیں۔
دراصل نیہال ودھیرا بیٹرز میٹنگ کے دوران دیر سے پہنچے جس کے بعد انہیں ایئرپورٹ پر بیٹنگ پیڈ کے ساتھ آنے کی سزا دی گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیہال ودھیرا بیٹنگ پیڈ پہن کر گھوم رہے ہیں جبکہ ساتھی کرکٹرز ان کی انوکھی سزا پر مسکرا رہے ہیں۔
#MumbaiIndians youngster #NehalWadhera turned all heads at Mumbai airport with his punishment #OOTD. He was captured with his pads on instead of traditional jumpsuit. According to our sources, #Nehal regrets being late for batters meeting. pic.twitter.com/vCzenvIWzC
— Mumbai Indians (@mipaltan) May 13, 2023