جمعرات, جون 20, 2024
اشتہار

نیلم منیر کے ہاتھ سے پڑوسی کا بکرا بھاگ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ نیلم منیر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ہاتھ سے پڑوسی کا بکرا بھاگ گیا تھا۔

اداکارہ نیلم منیر عید پر نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کریں گی جس کا پرومو جاری کیا گیا ہے اور میزبان نے ان سے مختلف سوالات پوچھے۔

میزبان نے پوچھا کہ عید الاضحیٰ سے متعلق بچپن کا یادگار واقعہ سنائیں۔

- Advertisement -

نیلم منیر نے بتایا کہ بچپن میں پڑوسی کا بکرا میرے ہاتھ سے بھاگ گیا تھا جس پر میزبان نے کہا کہ پڑوسی نے بولا ہوگا کوئی بات نہیں دوسرا لے آئیں گے۔

میزبان نے پوچھا کہ آپ کو زندگی میں پہلی بار کب یہ احساس ہوا کہ اداکارہ بن سکتی ہیں؟

نیلم منیر نے کہا کہ مجھے تو بچپن سے معلوم تھا کہ یہ کام بہت آسان ہے یہ شاید میں کرسکتی ہوں۔

 گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ شارٹ کٹ سے شہرت کمانا سب سے بڑی بیوقوفی ہے، اچھا فنکار وہی کہلاتا ہے جو اپنی محنت کے ساتھ  انصاف کرے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ زندگی میں جتنی شہرت ملی اس کا تصور بھی نہیں کیا لیکن ابھی مزید بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں، میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ منافق لوگوں سے دور رہوں کیونکہ یہ لوگ انتہائی خطرناک ہوتے ہیں اور زندگی میں کامیابی کیلئے ان سے بچنا بھی ضروری ہے۔

نیلم منیر کا کہنا تھا کہ اب تک جتنے بھی کردار اد ا کئے ہیں شائقین نے بہت پسند کئے ہیں جس کی بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں