اتوار, جون 22, 2025
اشتہار

غلطی سے پڑوسی کی موٹر سائیکل لے جانا مہنگا پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قائد آباد میں شہری کو غلطی سے پڑوسی کی موٹر سائیکل لے جانا مہنگا پڑگیا، فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس افسر نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس سے 2بچوں سے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، لانڈھی شیرپاؤ کالونی فائرنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس حوالے سے ایس پی ملیر نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزمان میں صفدر،مزمل کلیم اور شاہد کلیم شامل ہیں، پولیس نے واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزم صفدر سچل تھانے میں اے ایس آئی تعینات ہے، جبکہ سارن نامی شخص غلطی سے پڑوسی کی موٹر سائیکل لے کر چلا گیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سارن نے پڑوسی کو اپنی غلطی کا بتایا اور اسے موٹر سائیکل واپس کردی،
اس دوران دونوں میں جھگڑا ہوا، علاقہ مکینوں نے دونوں میں صلح کرادی۔

صفدرکو رشتہ داروں کے جھگڑے کا پتہ چلا تو وہ بھی مسلح ہوکر جائے وقوعہ پر پہنچا، صفدر کی فائرنگ سے12سالہ فواد،5سالہ عائشہ اور 30 سالہ شرافت زخمی ہوئے، گرفتار ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں