لندن : برطانوی شہریوں نے بوریت دور کرنے اور لاک ڈاؤن کے دوران باہر گھومنے کا انوکھا طریقہ نکال لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی ہلاکت خیز وبا کا مزید پھیلاؤ روکنے کےلیے برطانوی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے اور اس دوران شہریوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔
اگر کوئی شہری گھر سے بلا ضرورت باہر نکلا تو اسے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن برطانوی شہریوں اس صورتحال میں بھی گھر سے نکلنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک برطانوی جوڑا سر سے پیر تک پتوں والا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس کے باعث وہ کسی بڑے سے پودے کی مانند لگ رہے ہیں اور آرام سے باہر گھوم رہے ہیں جب کوئی گاڑی آتی ہے تو وہ لوگ ایسے رک جاتے ہیں جیسے کوئی پودا ہو۔
برطانوی جوڑے کی قرنطینہ سے باہر آنے کے انوکھے طریقے کی ویڈیو ان کے پڑوسیوں نے بناکر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹک ٹاک پر شیئر ہوئی تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، جسے اب تک 1 کروڑ 65 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔