فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ نہ حماس اور نہ ہی اسرائیل غزہ پر حکومت کریں گے۔
میکرون نے کہا ہے کہ فرانس "غزہ پر مسلسل اسرائیلی حملوں اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے اور اسرائیلی قیدیوں کی فوری غیرمشروط رہائی اور بغیر کسی تاخیر کے جنگ بندی کے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
فرانسیسی صدر نے قاہرہ میں اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہم غزہ سمیت کسی بھی جگہ کے باشندوں کی ان کی سرزمین سے زبردستی منتقلی کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی یا مغربی کنارے کے الحاق کے خلاف ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ [اس طرح کے اقدامات] بین الاقوامی قانون کی سراسر خلاف ورزی ہیں اور اسرائیل سمیت پورے خطے کی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔
میکرون نے کہا کہ فرانس غزہ کی تعمیر نوکے لیے 4 مارچ کو عرب ممالک کی طرف سے تجویز کردہ منصوبے کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "یہ غزہ کے لیے ایک حقیقت پسندانہ حمایت ہے اور یہ غزہ کی پٹی میں ایک نئی انتظامیہ کے لیے راہ ہموار کرے گی حماس غزہ کی کسی حکمرانی کا حصہ نہیں بنے گی اور نہ ہی اسرائیل۔