لاہور : عظیم سیاستدان نیلسن منڈیلاکےداماد نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کے خلاف پاکستانی افواج اور عوام کی قربانیاں قابل تعریف ہیں، آزادی کشمیریوں کاحق ہے بھارت فوری کشمیریوں پر ظلم بند کرے۔
تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سے نیلسن منڈیلا کے داماد موضی ڈلامینی کی ملاقات ہوئی ، گور نرہاؤس میں ملاقات کےدوران جنوبی افریقا کےسینیٹرماگودولیلی بھی موجودتھے۔
ملاقات میں گورنرپنجاب نے کہا عمران خان دنیامیں لیڈرآف دی پیس کےطورپرسامنےآرہےہیں، یورپی یونین میں کشمیر کے حق میں قراردادآسکتی ہے۔
چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اوآئی سی اورعرب لیگ میں کشمیرکےحق میں قراردادکیوں نہیں؟ آرایس ایس اورمودی میں صرف نام کافرق ہے،دونوں انسانیت دشمن ہیں،31 سال میں95ہزارکشمیری شہید اور 22 ہزار خواتین بیوہ ہوچکی ہیں، خدا کے لیے مسئلہ کشمیروفلسطین کے حل کے لیے امت متحد ہوجائے۔
انھوں نے کہا کہ بھارت نےثابت کیاوہ سیکولرنہیں انتہاپسندریاست بن چکاہے، بھارت میں قانون شہر یت کےذریعے انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے اور مقبوضہ کشمیرکودنیا کی بڑی چھاؤنی میں بدل دیاہے۔
مزید پڑھیں : عظیم سیاستدان نیلسن منڈیلا کے داماد بھی کشمیریوں کی حمایت میں بول پڑے
نیلسن منڈیلا کے داماد کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی افواج اور عوام کی قربانیاں قابل تعریف ہیں، آزادی کشمیریوں کاحق ہےبھارت فوری کشمیریوں پرظلم بندکرے۔
یاد رہے عظیم سیاستدان نیلسن منڈیلاکےدامادنے پارلمینٹ ہاؤس کا دورہ کیا تھا ، جہاں ان کی فیصل جاوید سے ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں اہل کشمیرپرجاری بھارتی مظالم پر بات چیت ہوئی،
نیلسن منڈیلا کے داماد نے کہا تھا نیلسن منڈیلا کشمیرکےحوالےسےواضح مؤقف رکھتےتھے، اہل کشمیرکےجذبات سےآگاہ ہیں اورانہیں بخوبی سمجھتےہیں، جنوبی افریقاکشمیر پر پاکستان کیساتھ ہے۔
موزی ڈلامنی نے اہل کشمیر کی آواز کو اٹھانے کیلئے وزیراعظم کی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا وزیراعظم کی نیلسن منڈیلا سےملاقات تاریخی موقع تھی، جنوبی افریقامیں وزیراعظم عمران خان کےبہت سےمداح ہیں۔