جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نیپال کے آرمی چیف بالی ووڈ اداکارہ کو لینے ائیرپورٹ پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کھٹمنڈو : نیپال کے آرمی چیف بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کو لینےائیرپورٹ پہنچ گئے،جس پر نیپال کی آرمی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا.

تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے بالی ووڈ اداکارہ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو ائیرپورٹ پر پہنچی تو ان کا استقبال کرنے کے لیے خود نیپال کے آرمی چیف ائیرپورٹ پہنچ گئے، جس کے بعد سے نیپال میں آرمی کو شدید تنقید کا سامنا ہے.جبکہ دوسری جانب نیپال آرمی کے سینئر افسران ملائکہ اروڑہ کے استقبال کےلیے ائیرپورٹ پہنچ گئے.

نیپال کی عوام اور میڈیا کی جانب سے آرمی کو تنقیدکا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث وزیراعظم نے وزارت دفاع سے وضاحت طلب کرلی.

- Advertisement -

دونوں بالی ووڈ اداکارؤں کو نیپالی فوج کے افسران کی بیویوں کی جانب سے ایک فلاحی پروگرام کے لیے مدعو کیا گیاتھا،

نیپال کی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے یہ ایک عام بات ہے.

واضح رہے یہ تنازعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب نیپال اور بھارت کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں رواں ماہ نیپالی صدر کا دورہ بھارت کا منسوخ ہونا اس بات کا منہ بولتاثبوت ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں