ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

نیپال میں آبی ریلوں سے ہلاکتیں 209 ہو گئیں، لینڈ سلائیڈنگ کی ویڈیو نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

کٹھمنڈو: نیپال میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے ہلاکتیں 209 ہو گئیں، 4 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیپال میں مون سون کی طوفانی بارشوں کے بعد آبی ریلوں نے تباہی مچا دی ہے، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی وسیع تباہی کے دوران ہلاکتوں کی تعداد دو سو سے بڑح گئی، دارالحکومت کٹھمنڈو میں بعض مقامات پر 300 ملی میٹرز سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔

مشرقی اور وسطی نیپال کا بڑا حصہ سیلاب کے باعث زیر آب آ چکا ہے، کٹھمنڈو میں ٹریفک اور معمول کی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئی ہیں، متاثرہ علاقوں میں 3 دن کے لیے اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے، ایئرپورٹس کا نظام درہم برہم ہے، دوسری طرف امدادی سرگرمیاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔

4 ہزار افراد کو ہیلی کاپٹر اور کشتیوں کی مدد سے ریسکیو کیا گیا، تاہم درجنوں افراد تاحال لاپتا ہیں، صورت حال کو دیکھ کر حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں