تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیپال پولیس کی فائرنگ، ایک بھارتی شہری ہلاک، تین زخمی

نئی دہلی : بھارت اور نیپال کی سرحد پر نیپالی پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے، نیپال نے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے سون برسا میں واقع بھارت نیپال سرحد پر نیپالی پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے جس میں چار بھارتیوں کو گولی لگنے کی اطلاع ملی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیپالی پولیس کی جانب سے کھیتوں میں کام کرنے والے لوگوں پر فائرنگ کی گئی جس میں چار بھارتی زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے ایک نے موقع پر دم توڑ دیا دیگر زخمیوں کو نجی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

یہ واقعہ ضلع سیتا مڑھی کے سون برسا سرحد کے جانکی نگر گاؤں میں پیش آیا، بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس فائرنگ کے بعد سرحد پر حالات کشیدہ ہیں، دونوں جانب سے انتظامی عہدیداران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نیپال اور بھارت کے تعلقات میں تلخی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جس میں نیپال کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

مزید پڑھیں : بھارت کو ایک اور جھٹکا،  نیپالی پارلیمنٹ نے نیا نقشہ منظور کرلیا

دوسری جانب نیپال کی آرمڈ پولیس فورس (اے پی ایف) سرلاہی بارڈر کے نارائن پور میں واقع عملے نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ افراد سرحد عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے جس پر انہوں نے فائرنگ کی،ایک زخمی کو نیپال پولیس گرفتار کر کے اپنے ہمراہ لے گئی۔

Comments

- Advertisement -