تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

نیپال کی معروف گلوکار تریشلا بھی بابر اعظم کی مداح نکلیں

نیپال کی معروف گلوکار تریشلا گرونگ بھی قومی کرکٹ کپتان کی مداح نکلیں، ان کا کہنا ہے کہ بابر جیسے کھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

ملتان میں ایشیا کپ کی تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی نیپال گلوکارہ نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم جس پائے کے کھلاڑی ہیں ایسے پلیئرز صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

تریشلا نے ایشیا کپ کی افتتاحی تقریب میں اپنی پرفارمنس کو زندگی کا یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے لیے دو ملی نغمے تیار کررہی ہیں۔ اگر انھیں موقع ملا تو وہ اسلام آباد اور لاہور جیسے شہروں میں بھی ضرور پرفارم کرنے آئیں گی۔

نیپالی گلوکارہ کے والد کا تعلق آرمی سے جب کہ وہ پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں، تاہم شوق نے انھیں گلوکارہ بنا دیا۔ وہ نیپال کی مقامی فلموں میں بھی گانے گاتی ہیں،؎

انھوں نے بتایا کہ ایشیا کپ میں پرفارمنس کے بعد بھارت سے بھی گانے کی آفر موصول ہورہی ہیں۔ فنکار، ہنر مند، کھلاڑی اور موسیقاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔

تریشلا گرونگ نے کہا کہ نیپال کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان اور بھارت جیسی بڑی ٹیموں کے خلاف کھیل کر تجربہ حاصل کیا ہے۔ ایشیا کپ میں نیپال کی کی نمائندگی ناقابل فراموش لمحہ ہے، نیپال میں ویسے کوہ پیمائی اور فٹ بال کافی مقبول ہیں۔

Comments

- Advertisement -