بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

وکٹ کیپر نے رن آؤٹ نہ کر کے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نوآموز نیپالی کرکٹر نے جینٹل مین گیم میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی بڑی مثال قائم کر دی۔

کم تجربہ کار وکٹ کیپر آصف شیخ نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پچ پر گرنے والے بلے باز کو رن آؤٹ نہ کر کے اسپرٹ آف کرکٹ کی فہرست میں اپنا نام درج کروا لیا۔

عمان میں جاری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران آئرلینڈ کے بلے باز اس وقت یقینی رن آؤٹ سے بچ گئے جب وکٹ کیپر نے بلے باز کو بولر سے ٹکرا کر پچ پر گرنے کی وجہ سے کریز میں نہ پہنچنے پر بیلز نہ اڑانے کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

ہوا کچھ یوں کہ نیپالی بالر کمال سنگھ کی گیند پر آئرش بلے باز رن بنانے کے لیے بھاگے تو بولر اس کوشش کو ناکام بنانے کے لیے گیند کی طرف لپکے۔

اس دوران دونوں ٹکرا گئے اور بلے باز زمین پر گرِ پڑے جب کہ بولر نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند تھرو کی لیکن وکٹ کیپر نے اسپرٹ آف کرکٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلے باز کو رن آؤٹ نہ کیا اور انہیں کریز میں پہنچنے کا پورا موقع دیا۔

اسپورٹس مین اسپرٹ کا عملی نمونہ دیکھ کر وکٹ کیپر بھی حیران رہ گئے جب کہ کرکٹ مداحوں نے بھی وکٹ کیپر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کرکٹ کو اس کی اصل روح کے مطابق کھیلنے پر شاباش پیش کیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں