اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

لڑکی سے زیادتی، نیپالی کرکٹر سندیپ کو 8 سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے کو لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر 8 سال کے لیے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا۔

انھیں گزشتہ سال 30 دسمبر کو عدالت نے 18 سالہ خاتون کے ساتھ زیادتی کا مجرم قرار دیا تھا۔ کھٹمنڈو کے اخبار نے بتایا کہ کرکٹر پر تین لاکھ نیپالی روپے کا جرمانے بھی عائد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عدالت کی جانب سے سندیپ کو متاثرہ لڑکی کو دو لاکھ نیپالی روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ 23 سالہ سندیپ لمیچانے پر لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت ہوگیا تھا اور عدالت نے آئندہ سماعت پر سزا سنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

عدالتی فیصلے میں نیپالی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سندیپ لامیچانے کو لڑکی سے زیادتی کا مجرم قرار دیا گیا تھا ۔عدالت کے مطابق زیادتی کے وقت لڑکی نابالغ نہیں تھی۔

گزشتہ سال ستمبر میں 17 سالہ لڑکی نے سندیپ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کرکٹر نے کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔

رواں سال 12 جنوری کو لامیچانے کی طرف سے دائر نظرثانی کی درخواست پر ہائی کورٹ نے کرکٹر کو 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد سے وہ ضمانت پر رہا تھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سندیپ لامیچانے پاکستان سپر لیگ ، بگ بیش لیگ اور انڈین پریمیئر لیگ بھی کھیل چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں