جمعہ, جون 21, 2024
اشتہار

نیپالی فیلڈر کرن نے چار بار کوششوں کے بعد کلاسن کا شاندار کیچ پکڑا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نیپالی فیلڈر کرن کے سی بیٹر ہینرک کلاسن کا کیچ چار بار کوششوں کے بعد تھامنے میں کامیب ہوئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

جنوبی افریقہ اور نیپال کا گروپ میچ انتہائی سنسنی خیر رہا تھا نیپالی ٹیم پروٹیز کے مقابلے میں اپنی پہلے فتح کو گلے لگاتے لگاتے رہ گئی تھی۔ تاہم نیپالی فیلڈر کرن کے سی نے جارح مزاج بیٹر ہینرک کلاسن کا کیچ تھامنے کے لیے انتہائی کوشش کی اور بالآخر کامیاب رہے۔

پہلی اننگز کے 14ویں اوور میں کلاس نے ایک اونچا شارٹ مارا، گیند باؤنڈری پر کھرے نیپالی فیلڈر کرن کے سی کی طرف گئی، تاہم گیند ان کے ہاتھ میں آکر نکل گئی۔

- Advertisement -

تاہم کرن نے ہمت نہیں ہاری اور پھر گیند کی طرف لپکے انھوں نے چار بار کو انتہائی کوششوں کے بعد گیند کو قابو کی اور کلاسن کو آؤٹ کرنے کا سبب بنے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں جنوبی افریقہ نے نیپال کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے ہرادیا تھا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گئے 116 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا پائی تھی۔

پروٹیز کی طرف سے ریزا ہینڈریکس نے 43 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، ان کے علاوہ ٹرسٹن اسٹبز نے 27، مارکرم 15 اور ڈی کوک 10 رنز بناسکے۔

ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 114 رنز اسکور کرسکی۔ نیپال کے آصف شیخ نے 42، انیل کمار 27 اور کوشل بھڑتل نے 13رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مارکرم اور اینریچ نورٹجے ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

نیپال کی جانب سے کوشل بھڑتل نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4 جبکہ ڈیپندرا سنگھ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں