اشتہار

نیپالی کوہ پیما نے 25ویں مرتبہ ماؤنٹ ایورسٹ‌ سر کرلیا، نیا ریکارڈ‌ قائم

اشتہار

حیرت انگیز

کھٹمنڈو : نیپالی کوہ پیما کامی ریٹا شرپا نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرکے سب سے زیادہ بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما نے اپنی 12 رکنی ٹیم کے ہمراہ اس مہم کا آغاز کیا تھا جس میں ایورسٹ سر کرنے والے وہ پہلے کوہ پیما ہیں جب کہ ان کی ٹیم آنے والے دنوں میں دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرے گی۔

مہم کی منتظم مینگما شرپا نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ کامی ریٹا شرپا 25 ویں مرتبہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کی جس کے بعد انہوں نے سب سے زیادہ مرتبہ ایورسٹ سر کرنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شرپا کو بطور گائیڈ کام کرتے دو دہائیاں گزر گئیں، انہوں نے پہلی مرتبہ 29 ہزار فٹ بلند چوٹی 1994 میں اس وقت سر کی تھی جب وہ ایک کمرشل مہم کا حصے تھے۔

اس کے بعد سے انہوں نے تقریباً ہر سال ایورسٹ کو سر کیا اور اب انہوں نے 25 ویں مرتبہ ایورسٹ سر کرکے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔

کامی ریٹا شرپا نے بیس کیمپ پر آگے بڑھنے سے قبل میڈیا کو بتایا تھا کہ 25 ویں مرتبہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنا صرف ریکارڈ بنانے کےلیے نہیں بلکہ میں نے اپنی 50 ویں سالگرہ دنیا کی بلند ترین چوٹی پر منانا چاہتا تھا مگر کرونا کی وجہ سے پچھلے سال یہ نہیں ہو سکا۔ اس لیے میں نے اپنا یہ خواب 2021 پورا کیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ نیپالی کوہ پیما ماضی سے زیادہ بلندی پر گئے کیوں کہ نیپال اور چین نے ایورسٹ کی بلندی کا پھر سے تعین کرکے اسے 8848.86 میڑ بلند قرار دیا ہے جو پچھلی پیمائش سے زیادہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں