جمعہ, جون 21, 2024
اشتہار

نیپالی ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف جیت کی مستحق تھی، ڈیل اسٹین

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقہ کے لیجنڈ فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ اور نیپال کے درمیان مقابلہ ’میچ آف دی ٹورنامنٹ‘ تھا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حالاں کہ میرا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے تاہم میچ کے دوران میں یہ سوچ رہا تھا کہ شاباش نیپالی ٹیم آپ یہ کرسکتے ہیں، اگر دیکھا جائے تو میں نیپال کو سپورٹ کررہا تھا کیوں کہ وہ یہ میچ جیتنے کے مستحق تھے۔

ڈیل اسٹین نے کہا کہ یہ ایک انتہائی سنسنی خیز میچ تھا اور مقابلے کے اختتام پر نیپالی فینز اسٹینڈ میں رو رہے تھے اور آپ سمجھ سکتے ہیں کہ ان کے میچ سے کس قدر جذبات جڑے تھے۔

- Advertisement -

میرے خیال میں کرکٹ اسے ہی کہتے ہیں، کرکٹ یہ نہیں کہ کسی مقابلے میں 200 رنز بنتے ہیں بلکہ جیسا یہ میچ ہوا ہے کرکٹ اسے ہی کہتے ہیں، اگر نیپال یہ میچ جیتتی تو یہ زبردست ہوتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں جنوبی افریقہ نے نیپال کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے ہرادیا تھا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گئے 116 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا پائی تھی۔

نیپال کے آصف شیخ نے 42، انیل کمار 27 اور کوشل بھڑتل نے 13رنز بنائے تھے، آخر می بیٹنگ کرنے والے گلسان جھا اور سومپال کامی سرتوڑ کوششوں کے باوجود اپنی ٹیم کو میچ نہیں جتوا پائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں