اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

کراچی والوں کیلیے دوسروں سے مہنگی بجلی کیوں ہے؟ کےالیکٹرک نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کے الیکٹرک کی جانب سے ڈسکوز کے مقابلے میں مہنگی بجلی پیدا کرنے کے کیس میں نیپرا نے کےالیکٹرک سے بجلی کی پیداوار کا موازنہ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

ممبر نیپرا نے استفسار کیا کہ کےالیکٹرک اور دیگر ڈسکوز کے ٹیرف میں 9 روپے کا فرق کیوں ہے؟ جس پر کےالیکٹرک حکام نے بتایا کہ کاسٹ آف ڈیٹ، سینٹ آؤٹ ایڈجسٹمنٹس فیول کاسٹ مہنگائی اس کی وجوہات ہیں ، ان وجوہات کی وجہ سے کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی ہے۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ آپ اپنی اور ڈسکوز کی پیداواری لاگت کا موازنہ کر کے فراہم کریں، کےالیکٹرک کا ریفرنس زائد المیعاد ہوچکا ہے کیا کےالیکٹرک اپنا ریفرنس دائر کرے گی؟

- Advertisement -

کمپنی نے جواب دیا کہ کےالیکٹرک اپنے ریفرنس پر نظرثانی کرے گی اور ریفرنس پر نظرثانی کرنے سے ٹیرف پر بھی فرق پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں