اسلام آباد: نیپرا نے بجلی 2 روپے 31 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی ، بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔
جس میں نیپرا نے بجلی 2 روپے 31 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی ، جس سے بجلی صارفین کو 18 ارب 70 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ بجلی صارفین کوفروری کےبلوں میں ریلیف ملے گا تاہم کمی کااطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔
نیپرااتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعدمیں جاری کرے گی ، سماعت میں نیپرا حکام نے سوال کیا کہ تھرکول پاورپلانٹس سےبجلی سسٹم میں شامل کیوں نہیں ہوئی، جس پر 3دن میں جواب طلب کرلیا گیا۔