پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست منظور کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی حکومتی درخواست منظور کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دے دی ہے اور مہنگی بجلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا معاملہ حکومت کو بھجوادیا ہے۔

لائف لائن صارفین بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

- Advertisement -

ماہانہ 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بھی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا۔

ماہانہ ایک سے 100 یونٹ تک کا ٹیرف 3 روپے اضافے سے 16 روپے 48 پیسے ہوگا جبکہ ماہانہ 101 سے 200 یونٹ کا ٹیرف 4 روپے اضافے کے بعد 22 روپے 95 پیسے ہوگا۔

اسی طرح 201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف 5 روپے اضافے سے 27 روپے 14 پیسے ہوگا جبکہ ماہانہ 301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 6 روپے 50 پیسے اضافے سے 32 روپے 03 پیسے ہوگا۔

ماہانہ 404 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 7 روپے 50 پیسے اضافے سے 35 روپے 24 پیسے جبکہ ماہانہ 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 7 روپے 50 پیسے اضافے سے 36 روپے 66 پیسے ہوگا۔

ماہانہ 501 سے 600 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 7 روپے 50 پیسے اضافے سے فی یونٹ کی قیمت 37 روپے 80 پیسے ادا کریں گے۔

Comments

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں