اتوار, جون 8, 2025
اشتہار

سولر پراجیکٹ : لوڈ شیڈنگ سے پریشان کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: لوڈ شیڈنگ سے پریشان کراچی والوں کے لئے سولر پراجیکٹ کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے سندھ کے 270 میگاواٹ کے 2 سولر پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔

ترجمان سندھ انرجی نے بتایا کہ 120 میگاواٹ کا سولر منصوبہ دیہہ ہلکانی میں لگے گا، ترجمان سندھ 150میگاواٹ کا سولر منصوبہ دیہہ میٹھاگارمیں لگایا جائے گا۔

وزیرتوانائی سندھ کا کہنا تھا کہ 270 میگاواٹ سولر بجلی کی فراہمی سے کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

ناصر شاہ نے مزید کہا کہ سولرمنصوبوں سےسستی بجلی کراچی کے عوام کو فراہم کی جائے گی، بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق سستی بجلی کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں : کراچی : شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ ، شہری دہری اذیت میں مبتلا

خیال رہے شہر قائد میں گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث شہری دہری اذیت میں مبتلا ہیں، مکینوں کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ گھنٹے بجلی آتی اور3 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔

بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں یومیہ 12 سے 15 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جبکہ اتحاد ٹاؤن، سعیدآباد سیکٹر ایف 9، قائمخانی کالونی اور گلشن غازی میں بھی بجلی بند ہے۔

لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی کی بندش جاری ہے، ناظم آباد، گارڈن ویسٹ، گلستان جوہر سمیت دیگر علاقوں کو لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں