اسلام آباد: نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نیپرا نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومت درخواست منظور کرلی، نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔
بجلی کی قیمت مین کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے ہوگا۔
فیصلے کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ہوگی، کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ وفاق نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست دی تھی، جس پر نیپرا نے 4 اپریل کو سماعت کی تھی۔
گزشتہ ماہ پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا تھا، حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کا ریلیف عوام کو پہنچانے کا فیصلہ کیا تھا۔