جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مہنگائی میں پسے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے صارفین پر162ارب روپےکا اضافی بوجھ ڈالنےکی منظوری دے دی۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 1روپے62 پیسےفی یونٹ اضافہ کیاگیا ہے،قیمتوں میں اضافہ 20-2019میں ایڈجسمنٹ کی مدمیں کیاگیا۔

- Advertisement -

قیمتوں میں اضافے سے عوام پر 162ارب کا اضافی بوجھ پڑےگا، قیمتوں میں اضافےکااطلاق اسلام آبادکےنوٹیفکیشن کےبعدہوگا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ اضافےکےبعد 19-2018کی ایڈجسٹمنٹ ختم ہوجائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں