اسلام آباد : حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی اور بجلی سر چارج کا ریٹ ساڑھے 3 روپے فی یونٹ سے زیادہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی حکومت سے گردشی قرضہ کم کرنےکی شرط پر نیپرا نے بجلی صارفین پر بجلی گرادی۔
حکومت اور پاور سپلائی کمپنیوں کی ناکامی کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا ، نیپرا نے صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی۔
عوام سے پہلی مارچ تا اکتیس جون تک یہ سرچارج وصول کیاجائے گا اور کےالیکٹرک صارفین پربھی اطلاق ہوگا۔
اضافے کے بعد مجموعی سرچارج 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہوجائے گا، اس وقت بجلی صارفین43 پیسے فی یونٹ سرچارج ادا کررہے ہیں اور آئندہ مالی سال میں یہ سرچارج ایک روپے 43 پیسے رہ جائے گا۔
نیپرا کی جانب سے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا گیا۔