جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی صارفین کو بجلی کے بلوں میں بڑی سہولت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 63 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر آگئی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 63 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کمی جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی ، کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کےلائف لائن صارفین پرنہیں ہوگا۔

کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ آر ایل این جی استعمال میں کمی کےباعث لاگت میں کمی ہوئی، جون کی نسبت جولائی میں بجلی کی طلب بھی کم ہوئی جبکہ جون کی نسبت جولائی میں لوڈشیڈنگ میں 43 فیصد کمی ہوئی۔

چیئر مین نیپرا کا کہنا تھا کہ صارفین کی جانب سےلوڈشیڈنگ کی زیادہ شکایات موصول ہوئیں اور جولائی میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 59 کروڑ روپے کا بوجھ پڑا۔

یاد رہے کے الیکٹرک نے جولائی کے لیے3روپے47پیسےمنفی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرائی تھی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ نیپرا کی منظوری کے بعد صارفین کے بلوں پراطلاق کیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا تھا کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے باعث صارفین کو بلوں میں فائدہ منتقل کیا جائے گا۔

کے الیکٹرک کے مطابق جون کی نسبت وفاق سے بجلی کی قیمت میں 31 ۔آر ایل این جی قیمت میں 16 فیصد کمی ہوئی ، فرنس آئل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ہوا۔

ترجمان نے مزید کہا تھا کہ اپریل تا جون کی سہ ماہی کی مد میں 14 روپے 53 پیسے کے اضافے کی درخواست جمع کرائی ، یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے اضافے کا اثر صارفین پر عمومی طور پر نہیں پڑتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں