اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے فی یونٹ بجلی مہنگی کردی۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے جنوری کے لیے0.8954روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کردی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ نیپرا نے بجلی ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اضافی قیمت کا اطلاق صرف مارچ کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔
اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائےلائف لائن صارفین پر ہوگا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے اطلاق سے الیکٹرک صارفین کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سی پی پی اے جی نے0.9270روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ جبکہ اتھارٹی نے25 فروری 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت بھی کی تھی۔