اسلام آباد : بجلی کے بلوں میں اووربلنگ سے پریشان کے الیکٹرک صارفین کے لیے اچھی خبر آگئی ، بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر 12 دسمبر کو سماعت کا فیصلہ کرلیا۔
کے ای نے صارفین سے اکتوبر میں 46 کروڑ 10 لاکھ روپے اضافی وصول کیے ، جس کے بعد کمپنی نے اضافی وصولی واپس کرنے کے لیےنیپرا سے رجوع کر رکھا ہے۔
- Advertisement -
کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے27 پیسے فی یونٹ کی کمی بنے گی ، کے ای نے صارفین کو 46 کروڑ 10 لاکھ روپے واپس کرنے کی درخواست کر رکھی ہے۔
مزید پڑھیں : کراچی والوں کیلیے بجلی کی قیمت میں معمولی کمی
نیپرا کی من و عن منظوری پر کے ای صارفین کو27 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا
نیپرا نے ستمبرکی ایڈجسٹمنٹ میں کراچی کے لیے 18 پیسے فی یونٹ کی کمی کی تھی ، صارفین کو ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف دسمبر 2024 کے بلوں میں ملے گا۔