جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان کراچی والوں کیلئے ایک اور بری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کراچی کے عوام کیلئے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ، صارفین سے ستمبر تا نومبر کے بلوں میں وصولی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا میں کراچی کیلئے بجلی 51 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، وفاقی حکومت کی جانب سے یکساں ٹیرف کی مد میں درخواست جمع کرائی گئی تھی۔

نیپرا نےحکومت کی درخواست پر بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی اور بجلی مزید 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نیپرا حکام نے بتایا کہ بجلی قیمت میں اضافہ یونیفارم ٹیرف کی مد میں کیا گیا ہے ، کراچی کےصارفین سے ستمبر تا نومبر کے بلوں میں وصولی ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 3 روپے 55 پیسے بنتی ہے، عوام 51 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ادا کریں گے۔

نیپرا نے کہا کہ حکومت 3 روپے 4 پیسے فی یونٹ سبسڈی دے گی، حکومت کراچی کےعوام کو 291 ارب روپے سالانہ سبسڈی دے رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں