اسلام آباد : نیپرا نے کےالیکٹرک کے لئے بجلی کی قیمت میں 69 پیسےفی یونٹ کا اضافہ کردیا ، اضافے کا اطلاق صرف نومبر کے بلوں پر ہوگا۔
تفصیلات ک مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے جولائی کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ مدمیں69 پیسےفی یونٹ اضافےکی منظوری دی، 69 پیسے فی یونٹ اضافے کا اطلاق صرف نومبر کے بلوں پرہوگا
نوٹیفکیشن کے مطابق اطلاق کے الیکٹرک صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پرہوگا۔
خیال رہے نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر 2ستمبر 2021 کو سماعت کی تھی۔
یاد رہے 15 اکتوبر کو حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی تھی ، بجلی کی قیمت میں اضافہ سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔
اس سے قبل بجلی کی قیمت میں 1 روپے 95 پیسے اضافہ نیپرا کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا، منظوری اگست کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی تھی۔