اسلام آباد : نیپرا نے جون کے فیول ایڈجسٹمنٹ میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑااضافہ کردیا، جس سے صارفین پر 153 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کردیا۔
اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر
جون کی ایڈجسٹمنٹ سے بجلی صارفین پر 153 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ جون میں 36 روپے 20 پیسے فی یونٹ تک کی مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے فی یونٹ بجلی 36روپے 20 پیسےمیں پڑی۔
دستاویز کے مطابق مارچ میں 22 روپے 52 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا کی گئی تھی جبکہ جون 2022 میں فرنس آئل سے 10.48 فیصد بجلی پیداکی گئی۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ مئی میں فرنس آئل سے بجلی 33روپے67پیسے فی یونٹ اور اپریل میں بجلی 28روپے19 پیسے فی یونٹ میں پڑی تھی۔
جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی11روپے10 پیسےفی یونٹ تک مہنگی کی گئی جبکہ کے الیکٹرک 11روپے 10پیسے اور باقی ملک کیلئے بجلی 9 روپے 90 پیسے مہنگی کی۔