جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بجلی صارفین اضافی بل دینے کیلئے تیار ہوجائیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : : نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 6 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا ، سی پی پی اے نےایک روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافےکی درخواست کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مزید مہنگی کرتے ہوئے اکتوبراورنومبرکےماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 6 پیسے کا اضافہ کردیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے فیول چارجزایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی منظوری دیدی، سی پی پی اے نےایک روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافےکی درخواست کی تھی۔

- Advertisement -

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ اطلاق صرف جنوری کے مہینے کےبلوں پر ہوگا، اضافےکااطلاق ڈسکوز کےماسوائے لائف لائن صارفین سب پراطلاق ہوگا جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہوگا۔

خیال رہے اتھارٹی نے30 دسمبر 2020کو2ماہ کی ایف سی اےپر عوامی سماعت کی تھی۔

یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں حکومت نے بجلی کی قیمت میں اٹھارہ پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے بعد بجلی کا اوسط ٹیرف 13 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 13 روپے 53 پیسے فی یونٹ ہو گیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے ٹیرف میں 15 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے پر 3 پیسے فی یونٹ اضافی چارج ہوں گے۔

وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں سے ہوگا، یہ اضافہ 10 ماہ کے لیے کیاگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں