پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

نیپرا کا کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیٹ میٹرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر شہر قائد میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے نیٹ میٹرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر نیپرا نے سخت ایکشن لیتے ہوئے کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کے خلاف آرڈر جاری کرنے کی تیاری کرلی، دستاویز کے مطابق نیپرا نے نیٹ میٹرنگ کنکشن فراہم نہ کرنے کی شکایات پر نوٹس لیا تھا۔

- Advertisement -

کراچی میں سولر سسٹم لگانے والے گرین میٹر سے محروم صارفین نے نیپرا سے کے الیکٹرک کی شکایت کر دی، صارفین کو نیٹ میٹرنگ کنکشن نہ دینے پر نیپرا نے نوٹس لیا۔

دستاویز کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک سے قوانین کی خلاف ورزی پر وضاحت طلب کی تھی، کے الیکٹرک نے نیپرا احکامات پر ایک سے زائد مرتبہ اپنا جواب جمع کرایا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک کا جواب غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

کے الیکٹرک کا موقف:

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کنیکشن کا اجراء جاری ہے، نیٹ میٹرنک پالیسی کے نفاذ سے اب تک 18000 سے زائد نیٹ میٹرنک کنیکشنز نسب کیے گئے ہیں، نیپرا اتھارٹی سے اس حوالے سے رابطے میں ہیں-

Comments

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں