تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد: کے الیکٹر کی اووربلنگ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا شکار کراچی کے باسیوں کو نیپرا نے بڑا ریلیف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی درخواست پر اگست دو ہزار بائیس کے لئے فیول ایڈجسمنٹ (ایف سی اے) سے متعلق عوامی سماعت کی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا حکام کو بتایا گیا کہ ماہ اگست میں ایف سی اے پچھلے ماہ کی نسبت کم رہا، بنیادی طور پر ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے جون دو ہزار بائیس کے مقابلے اگست دوہزار بائیس میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی جی اے) سے خریدی گئی بجلی کی قیمت میں 33 فیصد کمی آئی۔

اسی طرح آر ایل این جی کے لیے اگست دو ہزار بائیس میں قیمت جون دو ہزار بائیس کے مقابلے میں 16 فیصد کم ہوئی تاہم فرنس آئل کے لیے اگست 2022 میں قیمت جون 2022 سے 3 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  کے الیکٹرک نے سیلاب زدگان کو بھی نہیں بخشا، 2 کروڑ مانگ لئے

کے الیکٹرک حکام نے اعداد وشمار کی بنیاد پر نیپرا سے استدعا کی کہ اگست دو ہزار بائیس کے لیے ایف سی اے کے تحت 4.21 روپے فی یونٹ کمی کی جائے اور اس کمی کا فائدہ صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں پہنچایا جائے، جسے نیپرا نے منظور کرلیا۔

کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا تھا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا ہر ماہ جائزہ لیا جاتا ہے اور یہ صارفین کے بلوں پر ملک بھر میں صرف ایک مخصوص ماہ کے لیے لاگو ہوتا ہے، بجلی پیدا کرنے اور جنریشن مکس میں تبدیلی کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں عالمی اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ایف سی اے یوٹیلیٹیز کے ذریعے وصول کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایف سی اے کا اطلاق نیپرا کی جانچ اور عوامی سماعت کے بعد کیا جاتا ہے، صارفین سے وصول کیے جانے والے ایف سی اے کی حتمی منظوری کے ساتھ، نیپرا اس مدت کا بھی تعین کرتی جس کےبعد ایف سی اے صارفین کے بلوں پر لاگو کیا جا ئے گا۔

Comments

- Advertisement -