پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

امتحان دینے والے طلبا کیلیے اچھی خبر!

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: طلبا کیلیے اچھی خبر یہ ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے امتحانی پرچوں کے دوران مراکز میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔

نیپرا نے طلبا کو درپیش مشکلات پر بجلی کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ پر نظرثانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی پرچوں کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو برقرار رکھا جائے۔

بجلی کمپنیوں کو ہدایت کی گئی کہ امتحانی سیشن کے دوران لوڈشیڈنگ نہ ہونے کو یقینی بنایا جائے، بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی ناکامی کے نتیجے میں ریگولیٹری کارروائی ہو سکتی ہے۔

- Advertisement -

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اتھارٹی کو امتحانی سیشنز کے دوران لوڈشیڈنگ کی شکایات ملی ہیں، لوڈشیڈنگ نے طلبا کیلیے امتحانی پرچوں کے دورانیے میں نمایاں رکاوٹیں پیدا کیں۔

اعلامیے کے مطابق بجلی کمپنیاں اپنے صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کی پابند ہیں، کوئی بھی رکاوٹ طلبا کی کارکردگی کو بُری طرح متاثر کر سکتی ہے۔

نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

سالانہ امتحانات میں لوڈشیڈنگ کے باعث طلبا سخت گرمی میں امتحانی مرکز میں پرچہ دینے پر مجبور ہیں جس سے ان کے نتائج متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

گورنمنٹ گرلز سیکنڈری کیمپس اسکول جیکب لائن میں الیکٹرک سسٹم میں خرابی ہوئی۔ اسکول عملہ چوتھے روز بھی فنی خرابی دور نہ کر سکا۔ طلبا سخت گرمی میں امتحانی مرکز میں پرچہ دینے پر مجبور رہے۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ پسینے سے کاپیاں خراب ہوتی ہیں، بچوں کے نتائج متاثر ہونے کا خدشہ ہے، بورڈ آفس اور محکمہ تعلیم توجہ دینے کو تیار نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں