جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

خراب اور سست رفتار بجلی میٹروں پر زائد بلنگ، نیپرا حرکت میں آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیپرا نے لاہور میں خراب اور سست رفتار بجلی کے میٹروں پر زائد بلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے لیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیپرا نے لاہور میں خراب اور سست رفتار بجلی کے میٹروں پر زائد بلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے لیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے اور حکام سے 15 دن میں جواب طلبی کر لی ہے اور بے ضابطگی پر 20 کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کرنے کا انتباہ بھی جاری کیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو جاری کیے گئے شوکاز میں کہا گیا ہے کہ لیسکو کی جانب سے قانون سے ہٹ کر صارفین کو ایوریج بل بھجوائے گئے ہیں۔ تیکنیکی سست میٹر پر ایوریج ریڈنگ چارج نہیں کی جا سکتی۔

- Advertisement -

نیپرا کا کہنا ہے کہ لیسکو میں جن صارفین کو ایوریج کی بنیاد پر بل بھیجے گئے ہیں ان پر 6 ماہ سے ایک سال تک کا بل ڈالا گیا ہے جب کہ بجلی چوری پر بھی 3 ماہ سے زائد کا بل ڈالنا زیادتی ہے اور آئندہ ایسا کرنے پر ایس ڈی او اور میٹر ریڈر کے خلاف کارروائی ہو گی۔ خراب میٹر پر 12 ماہ کی کم تر ایوریج ڈالی جائے۔

نیپرا نے اس حوالے سے متعدد شکایات سامنے آنے پر نیپرا اقدام اٹھاتے ہوئے لیسکو کو شوکاز جاری کیا ہے اور اس سے 15 روز میں جواب طلب کیا گیا۔ اگر بے ضابطگی پائی گئی تو 20 کروڑ روپے تک جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

دوسری جانب شوکاز نوٹس پر لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی نوٹس ملا ہے اس کا جواب دے رہے ہیں، چند صارفین کو غلطی سے ایوریج بل زیادہ گئے جو کہ درست کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں