منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

بجلی میں 1روپے 39پیسے اضافہ، ‘بہتر ہوگا حکومت اس معاملے پر نظر ثانی کرے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین نیپرا نے بجلی ٹیرف میں 1روپیہ 39پیسےفی یونٹ اضافے پر حکومت سے نظر ثانی کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی ٹیرف میں 1روپیہ 39پیسےفی یونٹ اضافے کی حکومتی درخواست پر چیئرمین نیپراتوصیف فاروقی کی زیرصدارت سماعت ہوئی۔

چیئرمین نیپرا نے کہا اس سےپہلے3.34فی یونٹ اضافےکی منظوری دی تھی، حکومت نے اس وقت 1.95 روپے اضافہ کیا اور 1.85روپے فی یونٹ سبسڈی دی۔

توصیف فاروقی کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہےسبسڈی کم کر کے1.39روپےاضافہ کیا جائے، بہتر ہوتاحکومت اضافےسے300یونٹ والوں کومحفوظ رکھتی۔

پاور ڈویژن نے کہا ہم نےلائف لائن صارفین کی حد 50سےبڑھا کر 100کر دی ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹارگٹڈ سبسڈی دینی ہے تاکہ بجلی کی لاگت پوری ہو، 300یونٹ والوں کوسبسڈی دیتے توباقی صارفین کاٹیرف زیادہ ہو جاتا۔

چیئرمین نیپرا نے کہا سبسڈی دینایا نہ دیناحکومت کااختیارہے، بہتر ہوگاحکومت اس معاملےپرنظر ثانی کرے، حکومتی درخواست پر فیصلہ جلد جاری کیا جائے گا۔

حکام پاورڈویژن نے بتایا کہ اضافےکی صورت میں ملک بھر کے صارفین پراطلاق ہوگا،اسوقت بجلی کااوسط ٹیرف13.97روپے فی یونٹ ہے، اضافے کے بعد بجلی کا  اوسط ٹیرف15.36روپے فی یونٹ ہو جائے گا، اس اضافے کے باوجود حکومت168 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں