اسلام آباد : نیپرا نے بجلی کی قیمت میں52 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا اور بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 50ارب 70 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، اضافہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق عوام کو بجلی کا جھٹکا لگنے والا ہے، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیرٹی اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔
اس حوالے سے نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں52پیسے فی یونٹ اٖضافہ کیا گیا ہے، صارفین پر50ارب70کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا،33پیسے فی یونٹ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ کیا گیا۔
نیپرا کے مطابق 19پیسے فی یونٹ گزشتہ بقایاجات کی مد میں اضافہ کیا گیا، بجلی کمپنیاں رواں سال کے33ارب کے بقایا جات وصول کریں گی، بجلی کمپنیوں کو گزشتہ بقایاجات کی مد میں بھی19ارب70کروڑ روپے ادا کیے جائیں گے۔