بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کےلئے قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کیلئے بجلی 1روپے 23 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی منظوری دے دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق قمیتوں میں کمی دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس سے بجلی صارفین کو فروری کے بجلی بلوں میں ریلیف ملےگا۔

کمی کا اطلاق لائف لائن الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہو گا۔ کے الیکٹرک کیلئے بھی بجلی 1روپے 23پیسےفی یونٹ سستی کرنےکی منظوری دی گئی۔

کےالیکٹرک کیلئے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کےتحت کمی کی گئی۔ کراچی کےبجلی صارفین کوفروری کے بجلی بلوں میں ریلیف ملےگا۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز بجلی کمپنیوں کی صارفین کے سیکیورٹی ڈپازٹ ریٹس 200 فی صد سے زائد تک بڑھانے سے متعلق 8 بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل ہو گئی۔

نیپرا اتھارٹی نے بجلی کمپنیوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکوز کی جانب سے آج کی پریزنٹیشن انتہائی ناقص ہے، ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا بجلی کمپنیاں مؤثر طریقے سے اپنا کیس ہی ہیش نہیں کر سکیں۔

انھوں نے کہا صارف کا ٹیرف بڑھتا ہے تو وہ بوجھ برداشت کرتا ہے، بجلی کمپنیوں کے نقصانات مقررہ حد سے بڑھتے ہیں تو صارف بوجھ برداشت کرتا ہے، ڈسکوز کی نااہلی سے بجلی صارفین پر دوگنا بوجھ پڑتا ہے۔

رفیق شیخ نے کہا بجلی کمپنیاں صارفین سے گارنٹی مانگ رہی ہیں، تو صارف کو کیا گارنٹی دی جا رہی ہے؟ صارفین کو پندرہ پندرہ گھنٹے بجلی نہیں دی جاتی، ابھی کراچی میں تھا وہاں ایک فیڈر پر تین دن بجلی نہیں تھی، کے الیکٹرک نے ایک فیڈر تین دن بند رکھا کہ بلوں کی ادائیگی نہیں تھی، بجلی صارف کے پاس کیا ہے کہ وہ بجلی کمپنی کے خلاف کچھ کر سکے؟

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں