جمعرات, مئی 22, 2025
اشتہار

کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ : نیپرا نے سی ای او کے الیکٹرک کا جواب مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیپرا نے کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کا جواب مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکڑک کی مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔

جس میں نیپرا نے کہا کہ کے الیکڑک کے پاس پانچ ارب روپے کا فرنس آئل کا سٹاک موجود ہے، نفرنس آئل کے پلانٹس چل نہیں رہے تو فرنس آئل کا سٹاک کیوں کیا ہوا ہے۔

جس پر کے الیکڑک حکام نے بتایا کہ پلانٹس آپریشن کے لئے فرنس آئل کی ضرورت پڑسکتی ہے، اگر کوئی پلانٹ بند ہوجائے تو فرنس آئل والے چلانے پڑسکتے ہیں۔

کراچی کے عوام گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ پر پھٹ پڑے ، نمائندہ کراچی چیمبر آف کامرس نے بتایا کہ موسم گرما شروع ہوتے ہی کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ شروع ہوچکی ہے ، نیپرا سے گزارش ہے کہ اس کا کو ئی راستہ نکالیں۔

مزید پڑھیں : کے الیکٹرک کی 19 گھنٹے کی مسلسل لوڈشیڈنگ 

کے الیکڑک کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے جواب پر ممبر نیپرا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے سنجیدہ جواب پر کے الیکڑک کا جواب انتہائِی بچگانہ ہے ، کے ای کا لوڈشیڈنگ پر جواب مکمل مسترد کرتے ہیں۔

رفیق شیخ کا کہنا تھا کہ اگر اس معاملے پر نہ بولیں تو لگے گا کہ ہم کے ای کے ساتھ ہیں، کے ای سے متعلق زمینی حقائق بہت مختلف ہوچکے ہیں، جو یہاں بتایاجاتاہے زمینی حالات اس سے یکسر مختلف ہیں اور بجلی کی تقسیم کے حالات انتہائی خراب ہوچکی ہے۔

کے ای نے ڈیفالٹرزسے وصولیاں کرنے نقصانات میں کمی لانے کے حوالے سے ہاتھ کھڑے کردئِے ، سی ای او مونس علوی نے کہا کہ پیسے ریکور کرنے اور لاسز کم کرنے کا کوئی طریقہ سمجھ نہیں آ رہا، ایسے علاقے ہیں جہاں ہمارے لوگوں کو مارا جاتاہے، میں تو رات دو دوبجے تک اپنے لوگوں کو بچا رہاہوتا ہوں، نیپرا لوگوں سے اپیل کرے کہ کنڈے نہ لگائے اور بل ادا کرے۔

نیپرا نے سی ای او کے الیکڑک کا جواب مسترد کردیا اور مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست فیصلہ محفوظ کرلیا، نیپرا اتھارٹی اعدادوشمار کاجائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے۔

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں