بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ ، کے الیکٹرک صارفین تیار ہوجائیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیپرا نے کے الیکٹرک کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3روپے 45پیسے مہنگا کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا میں کے الیکٹرک کی ستمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3روپے 45پیسے مہنگا کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی‌۔

نیپراحکام نے کہا کہ کراچی چیمبر نےکے الیکٹرک کےمہنگے پلانٹس بند کرنے کی درخواست کی ہے ، کراچی چیمبر نے نیپرا کو تحریری کمنٹس میں کہا کےالیکٹرک کے پلانٹس سےبجلی مہنگی بنتی ہے، جس پر کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ بجلی مہنگی ہونے کی بڑی وجہ ایل این جی اورفرنس آئل مہنگاہو نا ہے۔

نیپرا حکام نے کہا کے الیکٹرک کی طرف سےاضافے کا اثر 6ارب 64کروڑ روپے بنتا ہے ، کراچی کے تاجر رہنما عارف بلوانی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک خودمہنگی بجلی کی بجائے بجلی نیشنل گرڈ سےکیوں نہیں خرید لیتی ؟

عارف بلوانی نے مزید کہا کہ پاور سیکٹر سے متعلق محمد علی رپورٹ میں بھی یہی بات کی گئی ، سماعت میں بات کچھ اور کی جاتی ہے کے الیکٹرک کے کاغذات پراور ہوتی ہے ، کے الیکٹرک فرسودہ بجلی پلانٹس کو ترک کرے ، کے الیکٹرک کوایٹمی بجلی گھروں اورکوئلے کے پلانٹس سے بجلی دیں، کوئی طویل ٹرانس میشن لائن بھی درکار نہیں۔

حکام کےالیکٹرک نے بتایا کہ نیشنل گرڈ سےبجلی 2050میگاواٹ تک بڑھانے کےاقدامات کررہےہیں۔

جس کے بعد نیپرا میں کے الیکٹرک کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ، منظوری کی صورت میں صارفین پرایک ماہ میں 6 ارب 63 کروڑکا اضافی بوجھ پڑے گا۔

فریقین کا کےالیکٹرک کے فرانزک آڈٹ کرانے کا مطالبہ بھی کیا ، صارفین کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کےبجلی کی پیداواراورخریداری لاگت کےاعدادوشمارغلط ہیں، لگتا ہے نیپرا نے کے الیکڑک کوکھلی چھوٹ دےرکھی ہے، وفاقی حکومت سےسستی بجلی لےکرعوام کومہنگی دی جارہی ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کواعداد و شمار کی تفصیل واضح کرنے کی ہدایت کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں