جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نیپرا نے بجلی کے بلوں میں بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیپرا نے ڈسکوز کی بلنگ میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لیا ہے، اعلیٰ سطح کی کمیٹی ڈسکوز کی کارکردگی کا انداازہ لگائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈسکوز کی بلنگ میں جو بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں اس کا سخت نوٹس لیا گیا ہے۔ ڈسکوز کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈسکوز میں حالیہ بلوں میں تضاد و دیگر مسائل کی روشنی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

- Advertisement -

کمیٹی ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔ آج ہونے والی سماعت میں ڈسکوز کے سی ای اوز نے بے ضابطگیوں پروضاحت کی ہے۔ متعلقہ افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی پہلےہی شروع کر دی گئی ہے۔

نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ نیپرا نے سی ای اوز کو بلنگ کے مسائل ختم کرنے اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ رپورٹ کی بنیاد پر اتھارٹی ان ڈسکوز کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں