اشتہار

ملک میں حالیہ بلیک آؤٹ کیوں ہوا؟ نیپرا نے پاور سیکٹر کے تمام شراکت داروں کو طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیپرا نے ملک میں حالیہ بلیک آؤٹ کی وجوہات جاننے کے لئے پاورسیکٹر کے تمام شراکت داروں کو آج طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں حالیہ بلیک آؤٹ پر نیپرا نے پاور سیکٹر کے تمام شراکت داروں کو آج دن 2 بجے طلب کرلیا۔

نیپرا اتھارٹی تمام متعلقہ شراکت داروں کو سنے گی ، شراکت داروں کی آرا کے بعد انکوائری کی نوعیت کا فیصلہ ہوگا۔

- Advertisement -

چیئرمین نیپرا کا کہنا ہے کہ معاملے کی آزادانہ یا مشترکہ انکوائری سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے 23 جنوری کو نیشنل گرڈ میں خرابی کے باعث بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث ملک کے بڑے شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

بعد ازاں پاور ڈویژن کے ذیلی ادارہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے بلیک آؤٹ کی ابتدائی رپورٹ سامنے آئی تھی۔

این ٹی ڈی سی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 23 جنوری کی صبح فریکوئنسی میں اتارچڑھاؤ پیداہوا اور فریکوئنسی اتارچڑھاؤ سے500کےوی کی ٹرانسمیشن لائنزپر ٹرپنگ ہوئی۔

رپورٹ میں کہنا تھا کہ ٹرپنگ کی وجہ سےاین ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کاسسٹم بیٹھ گیا ، سسٹم بیٹھنے سے11 ہزار356 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ ہوئی۔

این ٹی ڈی سی نے کہا تھا کہ بریک ڈاؤن سے پہلے سسٹم کی فریکوئنسی 50 میگا ہزٹ تھی ، اتار چڑھاؤ کے باعث فریکوئنسی اچانک بڑھ کر 57 میگا ہزٹ تک پہنچ گئی اور فریکوئنسی اچانک بڑھنے سے سسٹم پر لوڈ اور وولٹیج غیر متوازن ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں