جمعرات, مئی 22, 2025
اشتہار

نیٹ میٹرنگ کنکشنز ، سولر صارفین کے لیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیٹ میٹرنگ کے نئے کنکشنز کے حوالے سے سولر صارفین کے لیے بڑی خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت ایک نئے آن لائن پورٹل کے ذریعے نئے نیٹ میٹرنگ کنکشن کے لیے درخواستوں کے عمل کو "آسان اور ڈیجیٹلائز” کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں نیٹ میٹرنگ کے نئے کنکشنز کی آن لائن پورٹل کے ذریعے فراہمی سے متعلق جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نئی درخواستوں کے طریقہ کار کو آسان، شفاف اور صارف دوست بنانے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں : نیٹ میٹرنگ پالیسی : سولر صارفین کے لئے فائدہ یا نقصان دہ؟

اس موقع پر اویس لغاری نے کہا کہ نئی درخواستوں کے طریقہ کار میں درپیش مسائل کافوری حل تلاش کیاجائے، ڈسکوز کو نئے پورٹل سےمتعلق ضروری ٹریننگ دی جائے اور عملی مظاہرہ کیا جائے۔

وفاقی وزیر نے بجلی صارفین کو پورٹل کے استعمال اور شفافیت سے متعلق آگاہی پروگرام تشکیل دینے کی بھی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا تھا کہ پاکستان میں جتنے بھِی سولر سسٹم لگے ہیں ان میں صرف 5 سے 8 فیصد لوگوں نے نیٹ میٹرنگ کروائی ہے، وفاقی کابینہ نے  پالیسی کو ری ویو کرنے کا کہا ہے، ہم چاہتے ہیں جب لوگ سولر نیٹ میٹرنگ لگائیں تو تین، 4 سال میں پیسے بھی پورے ہوں اور لگوانے والے بھی خوش ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں