جمعرات, جون 26, 2025
اشتہار

اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کو کمزور کرنے کی کوششوں کو ادھورا موقع قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کو کمزور کرنے کی کوششوں کو ادھورا موقع قرار دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہمیں یقینی بنانا ہوگا کہ ایرانی حکومت دوبارہ سنبھل نہ سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت اسرائیل امریکا سے نہیں بلکہ اپنے عوام سے ڈرتی ہے۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا یقین ہوتا تو جنگ جاری رکھتے، ایرانی حکومت کی تبدیلی اندر سے ہی آنی چاہیے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوجی سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ فوجی ایران میں زمینی کارروائی میں شریک رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہماری فورسز نے ایران میں اہداف پر براہ راست کارروائی کی ہے، ایران میں زمینی کارروائی کا اسرائیلی فوج کے سربراہ نے پہلی مرتبہ اعتراف کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں