منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

نیتن یاہو نے ٹرمپ سے بڑی اُمیدیں لگالیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں ایرانی جوہری معاہدے سے نکل کر اور دیگر اقدامات سے اسرائیل کی مدد کی، ٹرمپ کی دوسری مدت ایران کے دہشت گرد دائرے کی شکست کو مکمل کرے گی۔

غزہ سے باقی کے یرغمالیوں کی واپسی، حماس کی فوجی صلاحیتیں اور حماس کی غزہ پر حکمرانی ختم کرنے کیلئے ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

- Advertisement -

اسرائیلی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کی دوسری مدت ہمارے خطے میں امن و خوشحالی کا نیا دور لائے گی۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وعدے کے مطابق حلف اٹھاتے ہی کیپٹل ہل حملہ کیس میں ملوث تمام افراد کو عام معافی دینے کا اعلان کردیا۔

نئے امریکی صدر ٹرمپ نے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انتخابات میں قوم سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا شروع کردیا۔

امریکی صدر نے حلف اٹھاتے ہی اہم اعلانات کر دیے، ان کا کہنا تھا کہ 6 جنوری سمیت دیگر کئی ملزمان کی عام معافی کے اعلانات پر دستخط کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے اپنے وعدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے کپیٹل ہل حملہ کیس میں سزا پانے والے تمام افراد کیلئے معافی کا اعلان کردیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے پیرس ماحولیاتی معاہدے سے علیحدگی کے آرڈرز کے علاوہ فیڈرل ملازمین کی بھرتیاں منجمد کرنے کے آرڈرز پر بھی دستخط کردیے۔

ٹرمپ کا غیرقانونی تارکین وطن کو نکالنے کا اعلان

امریکی سینیٹ نے مارکو روبیو کی بطور وزیر خارجہ تقرری کی توثیق کردی گئی، امریکی صدر نے (اے آئی) مصنوعی ذہانت کی پالیسی سے متعلق جوبائیڈن کا ایگزیکٹو آرڈر بھی منسوخ کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں