جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

نیتن یاہو نے ٹرمپ کو تحفے میں کیا چیز دی؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پرانہوں نے ٹرمپ کو تحفہ بھی دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دو پیجر ڈیوائسز کا تحفہ دیا، جس میں ایک سنہری پیجر اور ایک عام پیجر تھا، جوکہ گزشتہ سال لبنان میں حزب اللہ کے خلاف ہونے والے پیجر دھماکوں کا حوالہ تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے تحفے پر ردعمل دیتے ہوئے پیجر دھماکوں کی تعریف کی اور کہا کہ ’وہ بہترین آپریشن تھا‘۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے بدلے میں اسرائیلی وزیر اعظم کو ان کے اس دورے کی تصویر پیش کی جس میں ٹرمپ اور نیتن یاہو موجود ہیں۔

یاد رہے کہ لبنان میں 17 ستمبر 2024 کو سیکڑوں کی تعداد میں پیجرز میں دھماکے ہوئے تھا جس کے نتیجے میں 12 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے تھے جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔

لبنان میں ان دھماکوں کے اگلے ہی روز کئی واکی ٹاکی سیٹس اور موبائل فونز میں دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں مزید 25 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے۔

خواتین کھلاڑیوں کے حقوق کیلئے جاری جنگ آج ختم ہوگئی، ٹرمپ کا بڑا اعلان

حزب اللہ کی جانب سے ان دھماکوں کا الزام اسرائیل پر عائد کیا گیا تھا، بعد ازاں اسرائیلی وزیر اعظم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں